Time 14 اگست ، 2021
دنیا

طالبان نے سرحدی صوبے پکتیکا کے دارالحکومت شرنہ پر بھی قبضہ کرلیا

طالبان نے افغانستان کے سرحدی صوبے پکتیکا کے دارالحکومت شرنہ کا کنٹرول حاصل کرلیا۔

افغانستان میں طالبان کی تیزی سے پیش قدمی جاری ہے اور اب طالبان نے پاکستان کے ساتھ افغان سرحدی صوبے پکتیکا کے دارالحکومت شرنہ پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق صوبے پکتیکا کےگورنر اور دیگر عہدیداروں نےسرینڈرکیا جس کے بعد انہیں کابل روانگی کیلئے محفوظ راستہ دیا گیا۔

دارالحکومت شرنہ پر کنٹرول کے بعد طالبان کے قبضے میں جانے والے صوبائی دارالحکومتوں کی تعداد 19 ہوگئی۔

دوسری جانب صوبے بلخ کے دارالحکومت مزارشریف کے نواح میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

اُدھر امریکی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے 72 گھنٹوں میں کابل کا گھیراؤ ہوسکتا ہے۔

امریکا نے کابل میں ایمرجنسی تعیناتی کیلئے ایک بریگیڈ فوج کویت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے صوبے اروزگان کا دارالحکومت ’ترین کوٹ‘، صوبے لوگر کا دارالحکومت ’پل علم‘ اور صوبے زابل کا دارالحکومت ’قلات‘ بھی طالبان کے کنٹرول میں چلے گئے تھے۔

مزید خبریں :