15 اگست ، 2021
انسان کی قسمت میں اگر معجزے لکھے ہوں تو راتوں رات بھی کوئی شخص کروڑ پتی بن جاتا ہے، ایک ایسا ہی معجزہ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے ساتھ پیش آیا جس نے اسے راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والا شخص ایک استعمال شدہ ریفریجریٹر خریدنے کے بعد کروڑ وں کا مالک بن گیا۔
جنوبی کورین شخص نے یہ ریفریجریٹر آن لائن خریدا تھا تاہم فریج کی صفائی کے دوران اس شخص کو فریج کے نیچے ٹیپ کی ہوئی کچھ نوٹوں کی گڈیاں ملی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دریافت کی گئی رقم کی مالیت 110 ملین کورین وون (تقریباً 95ہزار امریکی ڈالر ) تھی۔
رقم ملتے ہی اس شخص نے پولیس کو اطلاع کر دی جس کے بعد پولیس کی جانب سے عارضی طور پر رقم اپنی تحویل میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیاگیا اور حکام کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز اور سیلر کو بھی تفتیش میں شامل کیا جائے گا۔
جنوبی کوریا کے country's Lost and Found Act کے تحت اگر 6 ماہ کے اندر اندر رقم کا مالک منظر عام پر نہ آسکا تو رقم اس شخص کی ملکیت تصور ہوگی جسے وہ ملی ہے، ایسی صورت میں اس شخص کو 22 فیصد ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔
قانون کے مطابق اصل مالک مل جانے کی صورت میں رقم دریافت کرنے والے شخص کو رقم میں سے 5 سے 20 فیصد حصہ دیا جائے گا اور اگر رقم کسی جرم سے حاصل کی گئی ہے تو یہ ریاست کے خزانے میں منتقل ہو جائے گی۔