15 اگست ، 2021
بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بچوں کی تربیت اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بتادیا۔
بالی وڈ میں اداکاروں کے بچے بھی مسقبل میں اپنے والدین کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھتے ہیں لیکن کم ہی اسٹار کڈز فلمی کیرئیر بنا پاتے ہیں۔
ایسے میں کرینہ کپور نے بھی بیٹوں تیمور اور جہانگیر کی تربیت اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بتایا ہے۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کرینہ کا کہنا تھاکہ میں چاہتی ہوں کہ میرے دونوں بیٹے ’جینٹل مین‘ بنیں، لوگ ان کے بارے میں کہیں کہ ان کی پررورش اچھی ہو ئی ہے اور وہ نرم دل کے مالک ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ مستقبل میں تیمور اور جہانگیر کو اداکار نہیں دیکھنا چاہتی بلکہ مجھے خوشی ہوگی کہ جب تیمور میرے پاس آئے اور کہے کہ میں زندگی میں کچھ اور کرنا چاہتا ہوں، جیسے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنا اور اس جیسے دوسرے کام شامل ہیں۔
کرینہ کا کہنا تھاکہ یہ بچوں کی مرضی ہے اور میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہوں گی اور انہیں مکمل سپورٹ کروں گی۔
اداکارہ کا کہنا تھاکہ میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے گریں اور سیکھیں جیسے میری ماں نے مجھے سکھایا کہ جو کرنا ہے کرو، غلطیاں بھی کرو لیکن ان سے سبق بھی سیکھو اور انھیں ٹھیک کرنے کی کوشش بھی کرو۔
یاد رہے کہ کرینہ کپور اپنے دوسرے بیٹے کا نام جہانگیر رکھنے پر تنقید کی زد میں ہیں۔