Time 16 اگست ، 2021
انٹرٹینمنٹ

ملائیکہ اور ارباز ایک بار پھر ساتھ، تصاویر وائرل

مداح ان تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھ کر خاصے خوش نہیں دکھائی دیے_____فوٹو: بھارتی میڈیا
مداح ان تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھ کر خاصے خوش نہیں دکھائی دیے_____فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی سابق شوہر اداکار ارباز خان کے ساتھ کچھ تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آئی ہیں۔

گزشتہ روز ملائیکہ اپنی فیملی کے ہمراہ لنچ پر گئیں جس میں ارباز خان کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ 

تصاویر میں ملائیکہ اور ارباز کے بیٹے ارہان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو کہ ہرے رنگ کی شرٹ میں ملبوس ہیں۔

ملائیکہ اور ارباز کا بیٹا ارہان حال ہی میں 18 برس کا ہوا ہے_____فوٹو: بھارتی میڈیا
ملائیکہ اور ارباز کا بیٹا ارہان حال ہی میں 18 برس کا ہوا ہے_____فوٹو: بھارتی میڈیا

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ملائیکہ کی بہن اداکارہ امریتا اروڑا کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک ویڈیو میں ملائیکہ کی والدہ ارباز کو محبت بھرے انداز میں چہرے پر بوسہ دے رہی ہیں جب کہ ملائیکہ قدرے فاصلے پر پیچھے کھڑی انہیں دیکھ رہی ہیں۔

دوسری جانب مداح ان تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھ کر خاصے خوش نہیں دکھائی دیے۔ کئی افراد نے اسے محض ڈرامہ قرار دیا جب کہ کچھ صارفین کا ماننا تھا کہ دونوں صرف اپنے بیٹے کیلئے ہی ایک ساتھ لنچ پر گئے ہوں گے۔

ملائیکہ اور ارباز کی شادی 1998 میں ہوئی تھی_____فوٹو: بھارتی میڈیا
ملائیکہ اور ارباز کی شادی 1998 میں ہوئی تھی_____فوٹو: بھارتی میڈیا 

خیال رہے بالی وڈ کی جانی مانی جوڑی ملائیکہ اور ارباز کی شادی 1998 میں ہوئی تھی جب کہ طویل عرصہ ایک ساتھ رہنے کے بعد 2017 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔ ان کا ایک بیٹا ارہان بھی ہے جس کی عمر 18 برس ہے۔ 

مزید خبریں :