16 اگست ، 2021
کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی صورتحال خراب ہونے اور افرا تفری کے بعد ائیرپورٹ کو بند کردیا۔
کابل ائیر پورٹ پرتمام کمرشل اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، بیرون ملک جانے والوں کا جمِ غیر موجود ہے جب کہ افغانستان سے نکلنے والے خواہش مند افغان امریکی فوجی طیاروں میں چڑھ دوڑے۔
دوسری جانب کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پی آئی اے نے بھی کابل آپریشن کو معطل کردیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی اور اسٹاف موجود نہیں ہے اور لوگوں کا ہجوم رن وے پر ہے، پی آئی اے نے وزارت خارجہ اور افغان سول ایوی ایشن سے مشاورت کے بعد آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا جو مسافروں، عملے اور اثاثوں کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کابل ائیرپورٹ پر پروازیں غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی رہیں گے۔