ویڈیو: بیوی نے شوہر کی محبوبہ کی درگت بنادی

بھارت میں شوہر کے ساتھ محبوبہ کو دیکھ کر بیوی نے لڑکی کی درگت بنادی۔

یہ واقعہ بھارتی شہر اورنگ آباد میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو دوسری لڑکی کے ساتھ گاڑی میں سوار ہوتے دیکھا تو اپنا آپ کھو بیٹھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے بیوی شوہر کا پیچھا کرتے ہوئے اس جگہ پہنچی ہو، خاتون دور سے گاڑی کی جانب دوڑتی ہوئی آئیں اور شوہر کے بغل میں کھڑی لڑکی کے بال نوچ ڈالے۔

اس سارے معاملے میں شوہر بیچ بچاؤ کراتا رہا لیکن اس کی بیوی بری طرح لڑکی کو پیٹتی رہی جب کہ ساتھ ہی خاتون زور زور سے چیختے ہوئے پوچھ رہی ہیں کہ یہ کون ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں متعدد صارفین نے اس شخص کی بیوی سے اظہارِ ہمدردی کیا جب کہ کچھ لوگوں نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس لڑکی کے ساتھ اپنے شوہر کو بھی پیٹنا چاہیے۔

مزید خبریں :