Time 17 اگست ، 2021
دنیا

کابل: دیواروں پر لگی ماڈلز کی تصاویر کو ختم کردیا گیا

وائرل تصویر افغان صحافی کی جانب سے حال ہی میں شیئر کی گئی ہے: فوٹو سوشل میڈیا
وائرل تصویر افغان صحافی کی جانب سے حال ہی میں شیئر کی گئی ہے: فوٹو سوشل میڈیا

کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد دیواروں پر لگیں ماڈلز کی تصاویر کو بھی ختم کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص کو ہاتھ میں پینٹ تھامے اور رولر پکڑے کابل کی دیواروں پر سفید رنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل تصویر میں کابل کی دیواروں پر خواتین ماڈلز کی تصاویر موجود ہیں جنہیں رنگ کرکے چھپایا جارہا ہے۔

وائرل تصویر افغان صحافی لطف اللہ نجفی زادہ کی جانب سے حال ہی میں شیئر کی گئی ہے۔


مزید خبریں :