Time 18 اگست ، 2021
پاکستان

پاکستان کی میڈیا تنظیموں نے متفقہ طور پر پی ایم ڈی اے کے قیام کو مسترد کردیا

 پاکستان کی میڈیا تنظیموں کی مشترکہ کمیٹی نے متفقہ طور پر پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (  پی ایم ڈی اے) کے قیام کو مسترد کردیا ہے۔

آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی(اے پی این ایس)، کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے) اور ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹر اور نیوز ڈائریکٹرز ( ایمنڈ) پر مشتمل مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت اطلاعات اور میڈیا تنظیموں کی حالیہ میٹنگ کے پھیلائے گئے منٹس گمراہ کن ہیں۔

پاکستان کی میڈیا تنظیموں کی مشترکہ کمیٹی نےمتفقہ طورپرپاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی( پی ایم ڈی اے)کے قیام کومسترد کردیا ہے۔ —فوٹو: پریس ایلیز
پاکستان کی میڈیا تنظیموں کی مشترکہ کمیٹی نےمتفقہ طورپرپاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی( پی ایم ڈی اے)کے قیام کومسترد کردیا ہے۔ —فوٹو: پریس ایلیز

میڈیا تنظیموں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ گمراہ کن منٹس جان بوجھ کر پھیلائے گئے ہیں، ان منٹس سے تاثر دیا گیا کہ پی ایم ڈی اے پر کوئی سنجیدہ اعتراض نہیں جبکہ  وزارت اطلاعات مستقل تاثر دے رہی ہےکہ میڈیا برادری پی ایم ڈی اےکی حامی ہے، وزارت اطلاعات کی اس کوشش کو فوری طور پر روکنا چاہیے۔

بیان میں کہا گیا ہے  کہ ہم اراکین پارلیمنٹ ، انسانی حقوق کی تنظیموں، بار ایسوسی ایشنز اور سول سوسائٹی سے رابطہ کررہے ہیں اور ان کے ساتھ مل کر حکومت کی میڈیا کودبانے کی کوششوں کو روکا جائے گا۔

مزید خبریں :