19 اگست ، 2021
لاہور میں یوم آزادی کے موقع پرگریٹر اقبال پارک( مینار پاکستان) میں ایک اور خاتون کو ہراساں کرنےکی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہےکہ مینار پاکستان پر موجود ایک فیملی میں شامل خاتون بچہ بھی اٹھائے ہوئے ہے جب کہ ہجوم نے فیملی کو نرغے میں لے رکھا ہے۔
اس دوران ایک لڑکی نے جرات کا مظاہرہ کرتے جھنڈے کے ڈنڈے کی مدد سے ہجوم کو ماربھگایا، ایک پولیس اہلکار نے بھی موقع پر پہنچ کر متاثرہ فیملی کو ریسکیو کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 14 اگست کو ایک اور ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں سیکڑوں افراد نے ایک ٹک ٹاک لڑکی سے بدتمیزی کی اور اس کے کپڑے تک پھاڑدیے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم اب تک کوئی گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔