Time 20 اگست ، 2021
کھیل

پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ ہیتھرو ائیر پورٹ پر پھنس گئے

آل راؤنڈر محمد حفیظ کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کیلئے لاہور سے براستہ لندن ویسٹ انڈیز جارہے تھے— فوٹو:فائل
آل راؤنڈر محمد حفیظ کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کیلئے لاہور سے براستہ لندن ویسٹ انڈیز جارہے تھے— فوٹو:فائل

پاکستان  کرکٹ ٹیم  کے سابق کپتان محمد حفیظ لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر پھنس گئے ہیں۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل)  میں شرکت کیلئے  لاہور سے براستہ لندن ویسٹ انڈیز جارہے تھے  مگر ہیتھرو ائیرپورٹ پر ان کی فلائٹ کا شیڈول متاثر ہونے کی وجہ سے  کنیکٹنگ فلائٹس منسوخ ہوگئیں جس کی وجہ سے وہ  ائیر پورٹ پر ہی پھنس گئے۔

محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر ہیتھرو ائیر پورٹ پر پھنسنے کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ وہ  'ورجن اٹلانٹک ائیر لائن  کی طرف سے  فلائٹ شیڈول اور منیجمنٹ کے بدترین تجربے کا سامنا  کررہے ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ' یہاں ہیتھرو ائیرپورٹ  میں زبردستی رات گزارنے کے لیے ہوٹل کا کوئی انتظام نہیں جبکہ رات 9 بجے کے بعد لاؤنج کی سہولت  بھی موجود  نہیں  ہے۔‘

 یاد رہے کہ 26 اگست سے شروع ہونے والی سی پی ایل 2021 میں پاکستان کے 9 کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے جبکہ محمد حفیظ گیانا ایمازون وارئیرز کی جانب سے  کھیلیں گے۔

مزید خبریں :