Time 21 اگست ، 2021
پاکستان

کراچی میں 19سالہ لڑکی پر سابق شوہرنے تیزاب پھینک دیا

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بلدیہ ٹاؤن سعید آباد نمبر 9 میں صبح تقریباً 8 بجے 19 سالہ رمشا پر اس کے سابق شوہر ذیشان عرف شانی نے تیزاب پھینک دیا، واقعہ اُس وقت پیش آیا جب رمشا گھر سے دفتر کیلئے جا رہی تھی۔

متاثرہ لڑکی کے چہرے اور جسم کے مختلف حصے متاثر ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ لڑکی کے والد کے مطابق تیزاب سے رمشا کے جسم کا 39 فیصد حصہ جھلس گیا۔

والد کا کہنا ہے کہ رمشا نے ذیشان سے تقریباً 2 سال قبل کورٹ میرج کی تھی تاہم گزشتہ سال ذیشان نے منہ زبانی اے طلاق دی تھی جس کے بعد رمشا اپنے والدین کے گھر آگئی۔

یہ سلسلہ یہاں نہیں رکا اور ملزم ذیشان رمشا کو حراساں کرتا رہا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کا بیان لے لیا ہے جبکہ ملزم فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جاہے ہیں۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں خاتون کی جانب سے بھی مبینہ طور پر سابق شوہر پر تیزاب پھینکنے واقعہ سامنے آیا ہے۔

مزید خبریں :