Time 22 اگست ، 2021
انٹرٹینمنٹ

بِگ باس 15 کا پہلا ٹیزر، ریکھا کی آواز نے مداحوں کو حیران کر دیا

پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کسی جنگل میں گم ہوگئے ہیں_____فوٹو: فائل
پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کسی جنگل میں گم ہوگئے ہیں_____فوٹو: فائل 

بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس کے 15ویں سیزن کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

بھارتی چینل نے گزشتہ روز بگ باس کا پرومو جاری کیا جس میں اداکار  و میزبان سلمان خان کو دیکھاجاسکتا ہے جب کہ بالی وڈ کی سدا بہار اداکارہ ریکھا کی آواز کو پہلے پرومو کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کسی جنگل میں گم ہوگئے ہیں۔ اس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پروگرام کے نئے سیزن میں تھیم جنگل سے منسلک ہوگی۔

پرومو منظرِ عام پر آنے کے بعد بہت سے مداح اس خواہش کا اظہار کر رہے ہیں کہ اداکارہ ریکھا کو پروگرام میں شامل کیا جائے تاہم مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کی آواز سن کر بے حد خوش ہوئے۔

ریکھا پرومو میں اپنی معروف فلم 'عمراؤ جان' کا گانا ’یہ کیا جگہ ہے دوستو‘ کے بول دہرا رہی ہیں۔

فی الحال بگ باس 15 کے آغاز کی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے تاہم امید کی جا رہی ہے کہ اگلے ماہ تک بگ باس سیزن 15 کا آغاز کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :