Time 22 اگست ، 2021
پاکستان

کوئی غیر متعلقہ شخص آپ کے خاندان میں تو شامل نہیں؟ نادرا کا جدید نظام متعارف

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ کی تصدیق اور تجدید کے نئے نظام کا اجراء کر دیا۔

‎نئے نظام کے تحت اب کوئی بھی پاکستانی اس بات کی تصدیق کر سکتا ہے کہ ان کے خاندان میں کوئی اجنبی یا غیر متعلقہ فرد تو رجسٹرڈ نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ہفتے نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا جہاں چیئرمین نادرا طارق ملک نے انھیں ڈیجیٹل پاکستان کے مکمل روڈ میپ پر بریفنگ دی تھی۔

نادرا کے ڈیٹا بیس کو کسی بھی قسم کے غلط اندراج سے پاک بنانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس جیسی جدت آمیز  ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا اور جعلی شناختی کارڈ کا سراغ لگایا جائے گا۔

نادرا کے مطابق شہری اپنے خاندان کے افراد کی تفصیل ایس ایم ایس پر حاصل کر سکیں گے۔ 

 نادرا میں رجسٹرڈ موبائل نمبر سے 8009 پر شناختی کارڈ نمبر اورخاندان کی معلومات حاصل ہو سکیں گی۔

مزید خبریں :