Geo News
Geo News

Time 22 اگست ، 2021
دنیا

انس حقانی کی اپنی پھانسی کا مطالبہ کرنے والے مخالف سے ملاقات

کابل پر قبضے کے بعد طالبان کے سیاسی دفتر کے رکن انس حقانی نے افغان سیاسی قیادت سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا تھا— فوٹو:سوشل میڈیا
 کابل پر قبضے کے بعد طالبان کے سیاسی دفتر کے رکن انس حقانی نے افغان سیاسی قیادت سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا تھا— فوٹو:سوشل میڈیا

طالبان کے قطرکے سیاسی دفتر کے رکن انس حقانی نے اپنی پھانسی کا مطالبہ کرنے والے افغانستان کے مشیرانوں جرگہ (سینیٹ) کے چیئرمین فضل ہادی مسلم یار سے بھی ملاقات کی۔

15 اگست کو افغانستان کے دارالحکومت کابل پر قبضے کے بعد طالبان کے سیاسی دفتر کے رکن انس حقانی نے افغان سیاسی قیادت سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

انہوں نے افغان مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ، سابق صدر حامد کرزئی اورسابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار سمیت دیگر قائدین سے بھی ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات میں افغانستان کے مشیرانوں جرگہ کے چیئرمین فضل ہادی مسلم یار سے بھی شامل تھے۔

رپورٹس کے مطابق سابق افغان حکومت کے دور میں فضل ہادی مسلم یار انس حقانی کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انس حقانی نے فضل ہادی مسلم یار کو بھی تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے اور وہ بھی سیاسی طور پر متحرک ہیں۔

ان کے اس عمل کی سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے تعریف بھی کی۔

خیال رہے کہ انس حقانی، حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی بیٹے ہیں۔ انس کو  2014 میں بحرین سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ افغان حکومت کی قید میں تھے۔

انس حقانی کو دوران قید 2 مرتبہ موت کی سزا سنائی گئی تھی تاہم  2019 میں انہیں غیرملکی پروفیسروں کے بدلے رہا کیا گیا تھا۔