Time 22 اگست ، 2021
پاکستان

راولپنڈی، مدرسےکے استاد کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

راولپنڈی میں مدرسے کے استاد کے خلاف طالبہ سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ راولپنڈی کے تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں پیش آیا جہاں ایک مدرسے میں 16 سالہ طالبہ  مسکان کو مدرسےکے معلم نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کی جانب سے واقعےکی ایف آئی درج تو کرلی گئی لیکن ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

متاثرہ طالبہ کی والدہ  نے بتایا ہےکہ انہیں مدرسے سے کال موصول ہوئی کہ ان کی بچی بے ہوش ہوکر گر پڑی ہے اسے لے جائیں، جب مسکان کو گھر لایا گیا تو اس نے والدین کو بتایا کہ مدرسےکے معلم مفتی شاہنواز نے اس پر تشدد کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 مسکان نے والدین کو بتایا کہ مذکورہ معلم نے اس سے قبل بھی کئی دفعہ  زیادتی کرنےکی کوشش کی لیکن شور مچانے پر وہ بچ گئی۔

 متعلقہ تھانے کی عدم توجہی پر طالبہ کی والدہ نے سی پی او کے پاس جاکر شکایت کی جس پر سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر ایف آئی آر درج کی گئی۔

 پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کا میڈیکل کیا گیا ہے، ایک میڈیکل رپورٹ میں بچی پر تشدد کے نشانات واضح ہیں، مکمل میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید تفتیش آگے بڑھائی جائے گی، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :