مریم نواز کے بیٹے جنید کے نکاح کی تقریب، مہمانوں کی آمد جاری

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب آج لندن میں ہو رہی ہے۔

جنید صفدر کے نکاح کی تقریب لندن کے مقامی ہوٹل میں ہورہی ہے جس میں شرکت کیلئے مہمانوں کی آمد جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز بیٹے کے نکاح کی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں مریم نواز کی رہائش گاہ جاتی عمرہ کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

مزید خبریں :