Time 22 اگست ، 2021
دنیا

طالبان کوتسلیم نہیں کیا، نازک وقت میں ہمارے ان سے آپریشنل رابطے ہیں، یورپی کمیشن

یورپی کمیشن کی صدر اروسولاوان ڈیرلیین نے طالبان سے سیاسی مذاکرات کی تردید کردی۔

اپنے بیان میں صدر کا کہنا تھاکہ یورپی یونین کے طالبان سےکوئی سیاسی مذاکرات نہیں ہورہے اور نہ ہی طالبان کو تسلیم کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ نازک وقت میں ہمارے طالبان سے آپریشنل رابطے ہیں اور رابطوں کا مطلب یہ نہیں کہ ہم طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

صدر یورپی کمیشن کا کہنا تھاکہ کابل ائیرپورٹ سے لوگوں کی منتقلی آسان بنانے کیلئے بات کرنے کی ضرورت ہے اور یہ بات چیت سیاسی مذاکرات سے بالکل مختلف ہے۔

مزید خبریں :