23 اگست ، 2021
حرم شریف کے صاف شفاف ماحول کا سہرا یہاں صفائی کے لیے مامور اس عملے کے سر جاتا ہے جو 24 گھنٹے حرمین شریفین کی صفائی کے لیے موجود رہتا ہے۔
عرب خبر رساں ادارے العربیہ کو دیے گئے انٹرویو میں حرم کی صفائی کے لیے مامور جنرل پریذیڈنسی نے بتایا کہ حرم کی تمام منزلوں پر لگائے گئے پیتل اور تانبے کی تنصیبات (بشمول اور سرفہرست بیت اللہ کا دروازہ اور مقام ابراہیم )کی صفائی خصوصی لوازمات سے کی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ سالہا سال ان اشیاء کی رونق ماند نہیں پڑتی۔
حرم کے چھوٹے چھوٹے زون اور اسکوائر کی صفائی کے لیے 1900اہلکار مامور
جنرل پریذیڈنسی نے بتایا کہ مختلف سیزن کے دوران چونکہ ہم حرم میں پیتل اور تانبے کی تنصیبات تک ہی محدود نہیں رہ سکتے لہٰذا اس دوران رمضان سے قبل ہی پیتل اور تانبے کی صفائی کا کام مکمل کرلیا جاتا ہے۔
جنرل پریذیڈنسی کے مطابق 190 اہل کاروں کی مدد سے حرمین شریف کے چھوٹے چھوٹے زون اور اسکوائر کی صفائی کو 1900 خادموں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ صفائی کے لیے ہر کونے اور ہر گوشے میں پہنچنے کو یقینی بنایا جاسکے ؎
جنرل پریزیڈنسی نے مزید بتایا کہ صفائی پر مامور عملہ خودکار بجلی کے زینوں اور گزرگاہوں کی باڑوں تک صفائی کے عمل کو دیکھ بھال ہی نہیں محبت اور تقدس کے ساتھ بھی انجام دیتا ہے۔