Geo News
Geo News

Time 23 اگست ، 2021
کاروبار

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں استحکام

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 500 روپے پر برقرار ہے— فوٹو: فائل
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 500 روپے پر برقرار ہے— فوٹو: فائل

عالمی صرافہ بازار میں سونے اور ملک میں ڈالر کی قدر بڑھنے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 500 روپے پر برقرار ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 93 ہزار 879 روپے برقرار ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 11 ڈالر اضافے سے 1792 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔