Time 23 اگست ، 2021
پاکستان

بہن کے گھر جانے کے لیے رکشے میں سوار خاتون اور 15 سالہ بیٹی سے جنسی زیادتی

لاہور میں ماں بیٹی سے زیادتی کے 2 ملزمان  کو گرفتارکرلیا گیا۔

لاہورمیں خواتین سےزیادتی اور بدسلوکی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، نیا اندوہ ناک واقعہ چوہنگ کے علاقے میں پیش آیا ہے۔

 پولیس کےمطابق میلسی سے لاہور  آنے والی ماں بیٹی ٹھوکر نیاز بیگ بائی پاس پر اتریں، جہاں سے وہ آفیسرز کالونی میں اپنی بہن کے گھر جانے کے لیے رکشا پر سوار ہوئیں ، رکشا ڈرائیورعمر فاروق اور اس کا ساتھی منصب انہیں ایل ڈی اے ایونیو میں ویران جگہ پر لے گئے جہاں دونوں نے خاتون اور اس کی 15 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزمان نے خواتین سے ان کا موبائل فون اور 5 ہزارروپے نقدی بھی چھین لی، ماں بیٹی کے شور مچانے پرملزمان رکشا وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے،پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کیا ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال نےبتایاکہ عمر فاروق اور منصب نامی دونوں ملزم پکڑ لیےہیں، ملزم عمر کےخلاف پہلے بھی تھانہ نواب ٹاؤن اور اوکاڑہ کے قصبےحویلی لکھا میں خواتین سے زیادتی کے 2 مقدمات درج ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے آئی جی سےواقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور حکم دیا ہےکہ متاثرہ ماں بیٹی کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

مزید خبریں :