Time 23 اگست ، 2021
انٹرٹینمنٹ

ٹیلر سوئفٹ نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلی، پہلی ویڈیو کیا ڈالی؟

31 سالہ گلوکارہ نے 23 اگست کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنایا اور ساتھ ہی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی —فوٹو:فائل
31 سالہ گلوکارہ نے 23 اگست کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنایا اور ساتھ ہی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی —فوٹو:فائل

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ  نے بھی لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر اپنا  اکاؤنٹ بنالیا ہے۔

31 سالہ گلوکارہ نے 23 اگست کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنایا اور ساتھ ہی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی۔

ویڈیو کے کیپشن میں ٹیلر سوئفٹ نے  لکھا کہ  ' میں اب ٹک ٹاک پر ہوں ،اس وقت بہت کچھ چل رہا ہے، میرے اکاؤنٹ پر میری ایلبم ریڈ کا  (میرا ورژن)  تیار ہے۔‘

امریکی گلوکارہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اب تک 64 ہزار سے زائد  فالوورز بن گئے ہیں جبکہ ان کی پوسٹ کی گئی ویڈیو کو  ایک گھنٹے میں 50 ہزار  مرتبہ پسند کیا گیا اور 11 ہزار مرتبہ شیئر کیا گیا ہے۔

31 سالہ گلوکارہ کی جانب سے پہلی پوسٹ کرنے کے فوراً بعد کمنٹ سیکشن میں ان کے مداحوں نے  مختلف تبصرے کیے اور  ایسا لگا جیسے ان کے مداحوں کا خواب پورا ہوگیا۔

ایک مداح نے کمنٹ کیا  کہ آپ کے مداح پہلے سے ہی اس ایپلیکیشن پر موجود ہیں  مجھے لگتا ہے آپ کو اندازہ نہیں ہوگا کہ آپ کے چاہنے والے ادھر  کتنے ہیں  میں آپ کو ٹک ٹاک پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔ 

مزید خبریں :