لاہور: 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا 55 سالہ شخص گرفتار

پولیس نے بچی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال بھجوادیا____فوٹو فائل
پولیس نے بچی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال بھجوادیا____فوٹو فائل 

لاہور:  شمالی چھاؤنی میں 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں 55 سالہ شخص کو گرفتارکر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق 10 سالہ بچی کوئی چیز خریدنے گھر سے نکلی تو 55 سالہ خالد اسے ورغلا کر ویرانے میں لے گیا اور زیادتی کی کوشش کی لیکن بچی کے شور مچانے پر ملزم فرار ہو گیا۔

پولیس نے بچی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا جب کہ ملزم کو بھی کچھ دیر بعد گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

مزید خبریں :