دنیا
Time 24 اگست ، 2021

بھارت: چکن فرائی نہ پکانے پر بیوی قتل

لاش ابھی برآمد نہیں ہوئی ہے:پولیس فوٹوفائل
لاش ابھی برآمد نہیں ہوئی ہے:پولیس فوٹوفائل

بھارت کے شہر بنگلورو میں 30 سالہ تاجر نے چکن فرائی نہ پکانے پر اپنی بیوی کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم مبارک پاشا اس وقت ریڈار میں آیا جب اس کی بیوی 28 سالہ شیریں بانو کے والدین نے پولیس کو شکایت درج کروائی کہ ان کی بیٹی 18 اگست کی رات سے لاپتا ہے۔

شکایت ملنے کے بعد پولیس نے شیریں بانو کی تلاش شروع کی اور خاندان سے پوچھ گچھ بھی کی لیکن جب پاشا نے پولیس والوں سے بات کرنے سے گریز کرنا شروع کیا تو انہوں باریک بینی سے چھان بین شروع کر دی۔

شوہر کا تھانے جاکر قتل کا اعتراف 

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پاشا اپنے وکیل کے ساتھ تھانے گیا اور اعتراف کیا کہ اس نے بانو کو قتل کرکے اس کی لاش کو چیکاباناوارا جھیل میں پھینک دیا تھا۔

تین بچوں کی ماں شیریں بانو ایک گھریلو خاتون تھیں جب کہ پاشا ایک تاجر ہے ۔

پاشا نے مبینہ طور پر پولیس کو بتایا کہ اس نے بانو کو 18 اگست کی رات چکن فرائی پکانے کو کہا لیکن جب وہ گھر آیا تو وہاں چکن فرائی نہیں تھی۔

پاشا کے مطابق ’جب میں نے اپنی بیوی سے پوچھا تو اس نے متکبرانہ انداز میں جواب دیا جس پر غصے کے عالم میں، میں نے ڈنڈا اس کے سر پر مار دیا، واقعے کے وقت بچے سورہے تھے، چنانچہ آدھی رات کو میں نے لاش کو گن بیگ میں لپیٹ کر اپنی موٹر سائیکل پررکھا اور اسے کر چیکاباناواراجھیل میں ٹھکانے لگا دیا’۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کی لاش ابھی برآمد نہیں ہوئی ہے۔

مزید خبریں :