Geo News
Geo News

Time 25 اگست ، 2021
انٹرٹینمنٹ

دیپیکا کے حاملہ ہونے سے متعلق سوال پر پرینیتی کا مداح کو جواب

پرینیتی سے ایک مداح نے انسٹاگرام پر سوال کیا: فائل فوٹو
پرینیتی سے ایک مداح نے انسٹاگرام پر سوال کیا: فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے دیپیکا کے حاملہ ہونے سے متعلق مداح کے سوال پر دلچسپ جواب دیا۔

انسٹاگرام پر بالی وڈ اداکارہ کی جانب سے آسک می اینی تھنگ کے نام سے مداحوں کے لیے سوال و جواب کے سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اس دوران ایک صارف نے اداکارہ سے پوچھا اداکار رنویر سنگھ پاپا بن گئے؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے پرینیتی نے لکھا کہ برائے مہربانی اس بات کی تصدیق رنویر سنگھ سے کی جائے۔

واضح رہےکہ دیپیکا اور رنویر کی شادی کی تقریب 2018 میں اٹلی میں منعقد کی گئی جس نے پوری دنیا کے میڈیا کی توجہ اپنی جانب سمیٹی۔