Time 25 اگست ، 2021
پاکستان

وزیراعظم کی پنجاب حکومت کو خواتین کے تحفظ کیلئےفوری اور سخت اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور کے دوران حکام کو خواتین کے تحفظ کے لیے فوری اور سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

لاہور آمد پر وزیراعظم سے  چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک اور آئی جی انعام غنی نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ،چیف سیکرٹری اور آئی جی نے وزیراعظم کو  امن وامان کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم  نے خواتین کے تحفظ کے لیے فوری اور سخت اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کرکے سخت سے سخت سزا یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے تمام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :