26 اگست ، 2021
ماہرین صحت نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہونے والے کریٹ چیلنج سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
آج کل ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر milk crate challenge عروج پر ہے۔
صارفین چیلنج مکمل کرنے کے لیے کریٹ ایک دوسرے کے اوپر رکھتے ہیں اور پھر اس کے اوپر سے گزرتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق خالی کریٹس کے اوپر سے گزرنا جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے، اس چیلنج کے نتیجے میں گرنے سے سر میں چوٹ لگ سکتی ہے اور کمر کی ہڈی ٹوٹنے کی صورت میں بندہ مفلوج بھی ہو سکتا ہے۔