26 اگست ، 2021
بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن نے تصدیق کی ہے کہ وہ حال ہی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئے جس کے بعد ان کی سرجری کامیاب ہو گئی ہے۔
گذشتہ ہفتے رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے کے بعد ابھیشیک بچن اسپتال میں داخل ہیں، جہاں ان کے والد امیتابھ بچن اور بہن شویتا بچن نندا سمیت خاندان کے کئی افراد نے ان کی عیادت کی۔
ابھیشیک بچن نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں ماسک پہنےدیکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کے ہاتھ پر پلاسٹر بھی ہے۔
فوٹو کے ساتھ درج کیپشن میں اداکار نے لکھا، "گزشتہ بدھ کو چنائی میں میری نئی فلم کے سیٹ پر ایک عجیب حادثہ ہوا تھا جس میں میرے دائیں ہاتھ میں فریکچر ہوا اور اسے ٹھیک کرنے کے لیے سرجری کی ضرورت تھی۔ "
اداکار نے مزید لکھا کہ انہیں فوری طور پر ممبئی آنا پڑا جہاں ان کی سرجری ہو گئی ہے جس کے بعد وہ شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے واپس چنائی پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے اپنے والد امیتابھ بچن کی فلم کا ڈائیلاگ بھی شیئر کیا کہ "مرد کو درد نہیں ہوتا" اور ساتھ مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات پر شکریہ بھی ادا کیا۔