26 اگست ، 2021
احسان مانی نے بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مزید کام کرنے سے انکار کر دیا۔
جیو نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو میں احسان مانی نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے بطور چیئرمین پی سی بی مزید کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم رمیز راجہ کو احسان مانی کی جگہ نیا چیئرمین پی سی بی لگائے جانےکا امکان ہے۔
نئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا باضابطہ اعلان وزیراعظم ہاؤس سے ہو گا۔
رمیز راجہ اور اسد علی خان کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں نامزد کر لیا گیا ہے، دو روز پہلے وزیراعظم سے ملاقات میں رمیز راجہ نے اپنے پلانز سے عمران خان کو آگاہ کیا تھا۔