دنیا
Time 27 اگست ، 2021

پاکستان کی بدستور برطانوی ٹریول ’ریڈ لسٹ‘ میں موجودگی سوالیہ نشان؟

برطانیہ کی جانب سے  ٹریول لسٹ اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان بدستور  ریڈ لسٹ میں موجود ہے۔

برطانیہ کی جانب سے اپ ڈیٹ کی گئی ٹریول لسٹ کے فیصلے  پر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے مایوسی کا اظہار  کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ہزاروں برطانوی پاکستانیوں کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈیٹا فراہم کرنے کے باوجود پاکستان کو  ریڈ لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ مساوات اور ٹریول لسٹ کے معیار پر سوالیہ نشان ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ نے 9 اپریل سے پاکستان سمیت 4 ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کر رکھا ہے، ریڈ لسٹ والے ممالک سے صرف برطانوی شہریوں کو ہی آنے کی اجازت ہے۔

برطانوی حکومت کی جانب سے کیے گئے اعلان میں ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں کو  10 دن ہوٹل میں قرنطینہ میں رہنا ہو گا اور ہوٹل میں قرنطینہ کے اخراجات میں بھی تقریباً 400 پاؤنڈ کا اضافہ کر دیا گیا تھا جو قرنطینہ کرنے والوں کو خود ادا کرنے ہوں گے۔

مزید خبریں :