Time 28 اگست ، 2021
دنیا

طالبان کا نگران حکومت کی کابینہ کیلئے 12 ناموں پرغور

طالبان کی جانب سے افغانستان میں نگران حکومت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کابینہ کیلئے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

طالبان شوریٰ کے رکن کے مطابق نگران حکومت میں تمام قبائلی رہنماؤں اور طالبان کمانڈرز کو شامل کیا جائے گا اور ابتدائی طورپر 12 ناموں پرغور کیا جارہا ہے۔

شوریٰ رکن نے بتایا کہ عدلیہ، داخلی سلامتی، امورخارجہ اور دفاع کیلئے تقرریاں کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ملٹری ونگ کے سربراہ ملایعقوب بھی قندھار سے کابل کیلئے روانہ ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب رپورٹس کے مطابق امریکا بھی نئی انتظامیہ میں حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سمیت سابقہ حکومتوں کے بعض ارکان کی شمولیت پر زور دے رہا ہے۔

مزید خبریں :