Geo News
Geo News

Time 29 اگست ، 2021
پاکستان

پشاور میں عوام نے اپنی عدالت لگا کر چوروں کو الٹا لٹکا دیا

پشاور کے تھانہ خزانہ کی حدود میں مقامی افراد نے اپنی ہی عدالت لگا کر 3 مبینہ چوروں کو  الٹا  لٹکا دیا۔

واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر  تشدد میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا پولیس معظم جاء انصاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پشاور سے رپورٹ طلب کر  لی۔

آئی جی پولیس معظم جاء انصاری کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے، غیر انسانی فعل ناقابل برداشت ہے اور جو  بھی ملوث ہوا اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔