11 فروری ، 2016
پشاور.....پشاورپولیس کی پھرتیاں، بلی چوری اور زخمی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔ کیس میں گلبرگ کے رہائشی اور اس کے بیٹے کو گرفتاربھی کرلیاگیا۔
بلی چوری اور اسےزخمی کرنے کا مقدمہ پشاور کے تھانہ گلبرگ میں درج ہوا ۔ مقامی رہائشی ایک خاتون نے گلبرگ تھانہ میں مقدمہ درج کرایا کہ اس کی ایک پالتو بلی کو ہمسایوں نے چوری اور دوسری کو زخمی کیا ہے۔ جس پر پولیس نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے محمد سہیل انیس اور اس کے بیٹے جواد کو گرفتارکرلیا۔
بعد ازاں انہوں نے ضمانت کرالی ۔ تاہم اس دوران محمد سہیل انیس کی بیٹی بھی تھانے پہنچی اور بلی کی مالکن کے بیٹے اسد مسیح کےخلاف تشددکا مقدمہ درج کرادیا۔ جس پر اسد مسیح کو بھی پولیس نے گرفتارکرلیا۔