آئی فون 13 وہاں بھی چلے گا جہاں موبائل سگنل نہیں ہوں گے: رپورٹ

ہینڈسیٹ نچلے زمینی مدار (LEO) سیٹلائٹ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرنے والا پہلا فون ہوگا—فوٹوفائل
ہینڈسیٹ نچلے زمینی مدار (LEO) سیٹلائٹ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرنے والا پہلا فون ہوگا—فوٹوفائل

ایپل اپنے آئی فون 13 کے اندر سیٹلائٹ کمیونیکیشن کو ضم کرنے کی منصوبہ بندی کر  رہا ہے، جو  ان علاقوں (جہاں موبائل سگنل کے مسائل ہیں ) وہاں بھی فون کو کارآمد بنائے گی۔

نائن ٹو فائیو میک کی ایک رپورٹ کے مطابق معروف ایپل تجزیہ کار منگ چی کوو کا خیال ہے کہ اگلی نسل کا ہینڈسیٹ نچلے زمینی مدار  (LEO) سیٹلائٹ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرنے والا پہلا فون ہو گا۔

ان کے مطابق اگر  واقعی ایسا ہوتا ہے تو  یہ آئی فون 13 کے مالکان کو ایسے مقامات سے بھی کال کرنے اور  پیغامات بھیجنے کے قابل بنائے گا جہاں روایتی موبائل سروس دستیاب نہیں ہے یا کسی خرابی کا شکار  ہے۔

منگ چی کوو کے اندازے کے مطابق ایپل اس ٹیکنالوجی کو آئی او ٹی ڈیوائسز اور طویل عرصے سے خبروں میں موجود ایپل کار میں بھی استعمال کر سکتا ہے۔

ایپل سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے رجحان کے بارے میں پرامید ہے—فوٹوفائل
 ایپل 'سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے رجحان کے بارے میں پرامید ہے—فوٹوفائل

سرمایہ کاروں کے لیے اپنے نوٹ میں، منگ چی کوو نے لکھا کہ ایپل 'سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے رجحان کے بارے میں پرامید ہے' اور  اگلے مہینے آنے والا  آئی فون اس ٹیکنالوجی سے لیس پہلا فون ہو گا۔

اتوار کو لکھے گئے اس نوٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ 'اگر ایپل متعلقہ سافٹ ویئر فنکشن کو شامل کرتا ہے تو آئی فون 13 کے صارفین ان علاقوں سے بھی کال یا پیغام بھیجنے کے قابل ہوں گے جہاں 4G/5G کوریج نہ ہو۔'

کوو کا کہنا ہے کہ یہ سہولت کوالکوم کے خصوصی ایکس 60 موڈیم کی مدد سے فراہم کی جا سکتی ہے جب کہ ایپل کچھ سال سے انٹیل کی ٹیم اور  متعلقہ آئی پی کی خریداری کے بعد اپنے موبائل موڈیم پر کام کر رہا ہے۔

تاہم، رپورٹ واضح نہیں کرتی کہ آیا آئی فون کے مالکان کو کسی بھی سیٹلائٹ کنیکٹیوٹی تک رسائی کے لیے اضافی ادائیگی کرنا پڑے گی یا یہ موجودہ اسمارٹ فونز  پر  جی پی ایس کمیونیکیشن کی طرح دستیاب ہو گا۔

مزید خبریں :