Time 31 اگست ، 2021
پاکستان

سندھ میں نویں سے بارہویں جماعت تک کےطلبا کیلئےکورونا ویکسین لازمی قرار

سندھ میں نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کے طلبا کو کورونا ویکسین لازمی لگوانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

محکمہ تعلیم سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق نویں سےبارہویں جماعت تک کے طلبا کے لیےکورونا ویکسین لگانا لازمی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور نجی کالجز اور اسکولوں میں طلبا کی ویکسین ضروری ہوگی، اسکولوں کی انتظامیہ کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے تعاون کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ویکسینیشن کا نوٹیفکیشن سندھ کے تمام اضلاع کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :