01 ستمبر ، 2021
پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 49 پیسے اضافے سے 166 روپے 87 پیسے رہی۔
انٹربینک میں ڈالر کی ریکارڈ بلند ترین اختتامی قیمت 26 اگست 2020 کو 168 روپے 43 پیسے تھی۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 60 پیسے مہنگا ہو کر 167 روپے 80 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔