02 ستمبر ، 2021
ڈنمارک کی ملکہ اور ڈینش فورس کی کمانڈر ان چیف ’مارگریٹ دوم‘ نیٹ فلیکس کی نئی فلم ’Ehrengard‘کیلئے سیٹ ڈیزائن کریں گی۔
فلم Ehrengard کی ہدایتکاری آسکر ایوارڈ یافتہ Bille August کریں گے جب کہ ڈنمارک کی ملکہ اس کا سیٹ ڈیزائن کریں گی۔
ڈنمارک کی 81 سالہ ملکہ ماہر مصور اور خاکہ نگار ہیں۔ وہ Royal Danish Ballet اور ڈینش فلمز اور ٹیلی وژن سیریز کیلئے ملبوسات بھی ڈیزائن کرچکی ہیں۔
ملکہ ڈنمارک کا کہناہے ڈینش مصورہ کیرن بلیکسن کی جمالیاتی، پر تخیل اور تصویر بنانے والی دنیاؤں کی کہانیوں نے ہمیشہ انہیں متاثر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کا حصہ ہونے پر انہیں بہت خوشی ہے۔ Ehrengard نیٹ فلیکس پر 2023 میں ریلیز کی جائےگی۔