Time 03 ستمبر ، 2021
پاکستان

امریکا نے پاکستان کو فائزر کورونا ویکسین کی مزید 66 لاکھ خوراکیں بھیج دیں

امریکا نے  پاکستان کو  فائزر  کی کورونا ویکسین کی مزید 66 لاکھ خوراکیں دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے فائزر ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان روانہ کردی ہے۔

 امریکی سفارتخانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  فائزر ویکسین کی 66لاکھ خوراکیں پاکستان میں کورونا کے خاتمے میں مدد دیں گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فائزر ویکسین سے نوجوانوں اور کم قوت مدافعت والے افراد مستفید ہوں گے اور   کورونا کی چوتھی لہر کو کنٹرول کرنے میں فائزر ویکسین مددگار ثابت ہوگی۔

امریکی سفار تخانے کا کہنا ہے کہ امریکا کوویکس پروگرام کے تحت ویکسین عطیہ کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

واضح رہے کہ امریکا مجموعی طورپر پاکستان کو انسدادکورونا ویکسین کی ایک کروڑ 58 لاکھ خوراکیں امدادکےطورپر دےچکاہے۔

مزید خبریں :