سدھارتھ شکلا کی موت کی وجہ کیا تھی؟ پوسٹ مارٹم مکمل

گزشتہ روز 40 سالہ سدھارتھ شکلا ممبئی کے مقامی اسپتال میں چل بسے تھے اور ان کی موت کی وجہ دل کے دورے کو قرار دیا تھا— فوٹو:فائل
گزشتہ روز 40 سالہ سدھارتھ شکلا ممبئی کے مقامی اسپتال میں چل بسے تھے اور ان کی موت کی وجہ دل کے دورے کو قرار دیا تھا— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کی وجہ جاننے کیلئے مزید تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا۔

گزشتہ روز 40 سالہ سدھارتھ شکلا ممبئی کے مقامی اسپتال میں چل بسے تھے اور ان کی موت کی وجہ دل کے دورے کو قرار دیا تھا۔ 

مقامی اسپتال میں 3 ڈاکٹروں نے گزشتہ شب اداکار کا پوسٹ مارٹم کیا تاہم اس کی رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی اسپتال میں ہونے والے پوسٹ مارٹم میں اداکار کی  کچھ اعضا کے نمونے لیے ہیں جنہیں کیمیائی تجزیے کیلئے فارنزک لیبارٹری بھجوایا جائے گا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے دوران اداکار کے جسم پر اندرونی اور بیرونی حصوں پر زخم کے نشانات نہیں ملے تاہم میت سے حاصل کیے گئے نمونوں کے کیمیائی تجزیے کے بعد ہی موت کی وجہ کا پتہ چل سکے گا۔ 

خیال رہے کہ سدھارتھ شکلا   ’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘ سمیت کئی بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

انہوں نے رئیلٹی شوز خطروں کے کھلاڑی، جھلک دکھلا جا سیزن 6 اور بگ باس کے سیزن 13 میں بھی حصہ لیا اور بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح بھی ٹھہرے۔

مزید خبریں :