04 ستمبر ، 2021
وفاقی دارالحکومت اسلام میں قتل ہونے والی نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کردی۔
گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ملزم ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی اور وہ اِس وقت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں۔
اب ذاکر جعفر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کردی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملزم ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی ہے اور جسٹس عامر فاروق پیرکو ان کی درخواست ضمانت پرسماعت کریں گے۔
خیال رہے کہ رواں سال 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 28 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا تھا۔