Time 04 ستمبر ، 2021
پاکستان

وسیم اختر کا سندھ کے شہری علاقوں میں بھی سیکرٹریٹ قائم کرنے کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے پنجاب حکومت کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم کرنے پر مبارکباد دی ہے اور ساتھ ہی سندھ کے شہری علاقوں میں بھی سیکرٹریٹ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی سیکرٹریٹ قوم پرستوں کا سیکرٹریٹ ہے، وہاں کوٹے کے باوجود نوکریاں فروخت کردی جاتی ہیں، مسائل کے حل کے لیے جنوبی سندھ کا سیکرٹریٹ قائم کیا جائے۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں جہاں جہاں کوٹہ سسٹم ہے وہاں سیکرٹریٹ قائم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ہمارے آفس پر حملہ کیا ہے ان کے خلاف فوراً ایف آئی آر کاٹی جائے نہیں تو وہ تمام قانونی راستے اختیار کریں گے۔

مزید خبریں :