Can't connect right now! retry

پاکستان
05 ستمبر ، 2021

وزیراعظم کی ایف سی چیک پوسٹ پر ٹی ٹی پی کے حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ کی مستونگ روڈ پر ایف سی چیک پوسٹ پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر ایف سی کی چیک پوسٹ پر کالعدم ٹی ٹی پی کے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری ہمدردیاں شہداءکے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں اور میں زخمیوں کی شفایابی کے لیے دعاگو ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرونی قوتوں کی ایماء پر بننے والے دہشتگردی کے منصوبے خاک میں ملا کر ہمیں محفوظ بنانے والے محافظوں اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ جب ایف سی کے جوان ڈیوٹی کے لیے شفٹ تبدیل کر رہے تھے تو ان پر اس وقت حملہ ہوا، حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی کوئٹہ میں ایف سی چیک پوسٹ ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

خیال رہے کہ کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر آج صبح ایف سی کی چیک پوسٹ ہونے والے خودکش حملے میں 3 اہلکار شہید اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM