05 ستمبر ، 2021
انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے دورہ کابل میں طالبان سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔
افغان میڈیا کے مطابق لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان رہنماؤں اور حزب اسلامی کے سربراہ و سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار سے ملاقاتیں کیں۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں حکمت یار سے افغان جامع حکومت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔