Can't connect right now! retry

پاکستان
05 ستمبر ، 2021

بینک خدمات کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا جائے، سندھ کی تجویز

سندھ حکومت نے کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے اہم مراسلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو ارسال کیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  (این سی او سی) کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ بینک خدمات کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا جائے۔

محکمہ صحت کے مراسلے کے مطابق تمام بینک اور پوسٹ آفیسز صرف ویکسین کروانے والے کسٹمرز کو خدمات فراہم کریں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والوں سے خدمات کی فراہمی سے معذرت کی جائے۔

اس کے علاوہ محکمہ صحت نے محکمہ داخلہ سندھ کو ہوٹلز اور ریسٹورنٹ سے متعلق ایس او پیز کیلئے بھی خط لکھا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورنٹ کی ایس او پیز میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا، ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والےہوٹلز میں رہائش اور کھانا نہیں کھاسکیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے ویکسینیشن نہ کرانے والے شہریوں کی سم بند کرنے کی بھی تجویز دی تھی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM