’میں اڑا‘، یوم دفاع پر علی ظفر کا نیا نغمہ جاری

علی ظفر کا نیا نغمہ ’میں اڑا ‘ پاک فضائیہ کے اشتراک سے تشکیل دیا گیاہے—فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
علی ظفر کا نیا نغمہ ’میں اڑا ‘ پاک فضائیہ کے اشتراک سے تشکیل دیا گیاہے—فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

یوم دفاع پر پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کا نیا نغمہ ‘میں اڑا‘ ریلیز کردیا گیا۔

ٹوئٹر پر علی ظفر نے اپنے مداحوں کو یوم دفاع کے موقع پر نئے نغمے سے متعلق اطلاع دی۔

علی ظفر نے اپنی ٹوئٹ میں نئے نغمے کی مختصر سی ویڈیو اور یوٹیوب لنک بھی شیئر کیا۔ علی ظفر کا یہ نغمہ ’میں اڑا ‘ پاک فضائیہ کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

یوٹیوب پر پاک فضائیہ کے آفیشل پیج پر ریلیز کی گئی 5 منٹ 26 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو میں علی ظفر کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کوخراج تحسین پیش کرتا دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی علی ظفر کی جانب سے پاک فضائیہ کی  نئے گانے سے متعلق ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ نئے گانے کا مقصد  مسلح افواج کی  ہمت و شجاعت کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

مزید خبریں :