Geo News
Geo News

Time 03 اگست ، 2021
انٹرٹینمنٹ

علی ظفر کو بارش انجوائے کرتے بچوں کو دیکھ کر بچپن یاد آگیا

فوٹوبشکریہ ٹوئٹر
فوٹوبشکریہ ٹوئٹر

نامور گلوکار علی ظفر نے بارش انجوائے کرتے بچوں کی وائرل ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کردی۔

ٹوئٹر پر علی ظفر کی جانب سے گزشتہ روز ایک وائرل ویڈیو شیئر کی گئی جس میں  بچے کو بارش کے موسم میں بے خوف وخطر انجوائے کرتے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں چند بچوں کو بارش کے موسم میں سڑک پر کھڑے دکھایا گیا ہے ،کچھ ہی دیر میں ایک بچہ آگے بڑھ کر ٹائر کے اندر بیٹھ جاتا ہے جس کے بعد پاس کھڑا بچہ دھکا لگا کر اس ٹائر کو چلادیتا ہے  اور ٹائر اندر بیٹھے بچے سمیت گھومتا آگے بڑھ جاتا ہے۔

ویڈیو میں ٹائر کے اندر بیٹھے بچے کو دور تک ٹائر سمیت جاتا  اور اسی طرح واپس آتا بھی دکھایا گیا ہے۔

علی ظفر نے ویڈیو ٹوئٹ کا کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ بچوں کی طرح بنیں، گلوکار نے جملے کے آخر میں سوالیہ نشان کا بھی استعمال کیا۔