Time 06 ستمبر ، 2021
کھیل

مصباح اور وقار کے عہدوں سے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کے عہدوں سے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق کی آج پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ملاقات ہوئی جس میں وسیم خان نے مصباح الحق کو نیوزی لینڈ سیریز میں آرام لینے کا کہا جب کہ اس دوران مصباح اور وسیم خان کے درمیان بحث بھی ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ مصباح الحق نیوزی لینڈ سیریز میں کوچنگ کے خواہش مند تھے اور ان کو ٹیم سلیکشن پر بھی تحفظات تھے، وہ اعظم خان کی ٹیم میں شمولیت کے سخت خلاف تھے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سلیکشن اور بورڈ کے رویئے پر مصباح کی راہیں جدا ہوئیں۔

دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وقار یونس سے استعفیٰ طلب کیا۔

واضح رہےکہ مصباح الحق اور وقار یونس کو ستمبر 2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کا بالترتیب ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

اب ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں بحیثیت عبوری کوچز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

مزید خبریں :