06 ستمبر ، 2021
قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد وقار یونس کا بیان سامنے آیا ہے۔
وقار یونس نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنا اعزاز تھا، ٹیم کو الوداع کہنا مشکل ضرور ہے لیکن تبدیلی کا وقت ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ذمہ داری چھوڑنے کی اقدار سیکھنے کی ضرورت ہے۔
وقاریونس نے پاکستان کرکٹ اور ٹیم کی کامیابیوں کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا۔
خیال رہے کہ مصباح الحق اور وقار یونس کو ستمبر 2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کا بالترتیب ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا تاہم آج دونوں کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہوگئے۔