دنیا
Time 06 ستمبر ، 2021

سرجڑی جڑواں بہنوں کو کامیاب آپریشن کے بعد علیحدہ کردیا گیا

اسرائیل میں گزشتہ سال اگست میں جڑواں بہنیں پیدا ہوئیں: فوٹو سی این این
اسرائیل میں گزشتہ سال اگست میں جڑواں بہنیں پیدا ہوئیں: فوٹو سی این این

اسرائیل میں پیدائشی طور پر سروں سے جڑی جڑواں بچیوں کے سروں کو کامیاب آپریشن کے بعد علیحدہ کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل میں گزشتہ سال اگست میں جڑواں بہنیں پیدا ہوئیں جن کے سر پچھلے حصے سے ایک ساتھ جڑے ہوئے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دونوں بچیوں کا گزشتہ ہفتے  اسرائیل کے ایک مقامی اسپتال میں 12 گھنٹے آپریشن کیا گیا جس کے بعد ان کے سروں کو کامیابی سے علیحدہ کردیا گیا۔

اسرائیل میں گزشتہ سال اگست میں جڑواں بہنیں پیدا ہوئیں جن کے سر پیچھے گردن سے ایک ساتھ جڑے ہوئے تھے —فوٹو:رائٹرز
اسرائیل میں گزشتہ سال اگست میں جڑواں بہنیں پیدا ہوئیں جن کے سر پیچھے گردن سے ایک ساتھ جڑے ہوئے تھے —فوٹو:رائٹرز

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ   آپریشن کا عمل انتہائی پیچیدہ تھا جس کے لیے کئی ماہ تیاری بھی کی گئی۔

 اسپتال انتظامیہ کے مطابق دنیا بھر میں اب تک ایسے 20 آپریشن ہوئے جب کہ یہ اسرائیل میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن تھا۔

مزید خبریں :