نامور موسیقار وزیر افضل انتقال کر گئے

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف موسیقار وزیر افضل خان 90 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔

وزیر افضل خان طویل عرصے سے علیل تھے، انہوں نے اردو اور پنجابی کے 200 سے زائد گیتوں کی موسیقی ترتیب دی۔

ان کے مشہور گانوں میں ’سیونی میرے دل دا جانی’ اور’سیاں جی کا کہنا میں مانوں کہ ٹالوں‘ جیسے شہرہ آفاق گیت شامل ہیں۔

وزیر افضل کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ حسن کارکردگی کے اعزاز سے نوازا گیا۔

وزیر افضل کی نماز جنازہ مسجد شاہ خراسان اقبال ٹاؤن میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کی تدفین قریبی قبرستان میں کردی گئی۔

مزید خبریں :