کھیل
Time 08 ستمبر ، 2021

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون اور عائشہ مکھرجی کی علیحدگی ہوگئی

کرکٹر کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں طلاق کی وجہ نہیں بتائی___فوٹو فائل
کرکٹر کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں طلاق کی وجہ نہیں بتائی___فوٹو فائل

بھارت کے اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون اور ان کی اہلیہ عائشہ مکھرجی کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

کرکٹر کی اہلیہ کی جانب سے انسٹاگرام پر طویل پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنی طلاق سے متعلق اطلاع دی۔

انسٹاگرام پوسٹ میں عائشہ مکھرجی نے لکھا کہ ’جب تک مجھے دو بار طلاق نہیں ہوئی میں سمجھتی تھی کہ یہ ایک برا لفظ ہے۔ پہلی بار جب مجھے طلاق ہوئی تو میں شدید خوفزدہ تھی، اس وقت لگ رہا تھا کہ میں بہت غلط کررہی ہوں۔‘

عائشہ نے لکھا کہ اب آپ تصور کریں، مجھے اس سے دوسری بار گزرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب کرکٹر شیکھر دھون کی جانب سے فی الحال اپنی طلاق سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے اس سے قبل شیکھر دھون کی اہلیہ عائشہ مکھرجی آسٹریلوی بزنس مین سے رشتہ ازدواج میں منسلک تھیں جن سے ان کی دو بیٹیاں ہیں۔

عائشہ اور شیکھر کی شادی 2012 میں ہوئی تھی جن کا ایک بیٹا زورآور بھی ہے۔

مزید خبریں :